افتتاحی اجلاس
الحمدللہ آج بروز اتوار بمطابق
۱۰ ربیع الثانی ۱۴۴۴ھجری
بتاریخ 6 نومبر ۲۰۲۲ع مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات کا افتتاحی جلسہ منعقد کیا گیا ۔۔۔ جس میں بطور مقرر خصوصی حضرت مولانا امتیاز صاحب ( امام نورانی جامع مسجد و جنرل سیکریٹری جمیعت علماء ہند ملاڈ ۔) تشریف لاۓ۔اور ہماری خصوصی دعوت پر مفتی انصار صاحب مھتمم جامعہ عربیہ منھاج السنہ نے بھی شرکت کی ۔ تلاوت کلام اللّٰہ سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ بعد تلاوت قرآن ، نعت رسول مقبول سے حافظ و قاری رمان صاحب نے بہت ہی بہتر اور خوبصورت انداز میں سامعین کو محظوظ کرایا ۔بعدہ مدرسہ کی بنیادی عزائم و منصوبے و مقاصد سے سامعین کو روشناس کرایا گیا ۔ ھمارے اولین مقاصد میں پہلا مقصد۔
۱) بنجر علاقوں میں قابل اور بہترین معلم کی تقرری کرکے مکاتب کا جال پھیلانا ۔
۲) ھماری بچیوں کو با پردہ رکھ کر سلائ کلاس اور مھندی ڈیزائن کلاس کا اسٹارٹ اپ کروانا
۳) انگریزی اسکول اور پرائمری اسکولوں کے طلباء کیلۓ ٹیوشن کلاس ، اور ہائی اسکول کا قیام ۔
اخیر میں حضرت مولانا مفتی انصار صاحب القاسمی مھتمم جامعہ عربیہ منھاج السنہ کی دعاؤں کے ساتھ جلسہ اپنی کامیابی کے ساتھ پائہ تکمیل کو پہونچا ۔
نوٹ : اطلاعا عرض ہیکہ یہ ادارہ حضرت مولانا صوفی محمد اقبال قاسمی بستوی صاحب کی تنظیم اصلاح امت ایجوکیشن ٹرسٹ کےتحت چل رہا ۔قابل ذکر ہے کہ اسی ٹرسٹ کےتحت اور بھی مکاتب و مدارس اب بھی الحمدللہ اپنی خدمات انجام دے رہے ھیں ۔۔۔
۱) جامعہ اسلامیہ افضل المدارس اعظمی نگر امام باڑہ مالونی ملاڈ
۲) مکہ مسجد و مدرسہ فیض القرآن
اعظمی نگر نزد خانقاہ ہری جھنڈی والے بابا مالونی ملاڈ
۳)مدرسہ خدیجۃالکبری للبنات
اعظمی نگر نزد این ٹی سی سی اسکول مالونی ملاڈ
۴) جامعہ ایکیڈمی
اعظمی نگر نزد این ٹی سی سی اسکول مالونی ملاڈ ۔۔۔
صدر و مہتمم ۔ حضرت مولانا صوفی محمد اقبال قاسمی بستوی صاحب
رابطہ نمبر : 8898992226
2 تبصرے
Allah mazeed taraqqiyat se nawaze
جواب دیںحذف کریںkeep it up
جواب دیںحذف کریں